پاکستانسٹیسیاست

این اے 123 جلسہ ، ایم این اے ملک ریاض کی علاقہ میں سیاسی مقبولت عیاں ۔ ڈاکٹر طارق مرزا

ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کے ساتھ ورکرز کو عزت دو کے بیانیہ کو بھی اپنا ہوگا ،

نوازشریف کے نام پر ڈیڑھ لاکھ ووٹ لینے ملک ریاض اپنے گھر جلسہ میں دوہزا ر افراد اکٹھے نہ کرسکا ۔

لاہور (خبرنگار)صوبائی حلقہ پی پی 146سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر طارق مرزا نے کہا ہے کہ شاہدرہ میں ہو نےوالے جلسہ نے 123سے سابقہ تین دفعہ کے ایم این اے ملک ریاض کی حلقہ میں سیاسی مقبولیت کو پارٹی چیف آرگنائزر مریم نواذشریف وقائدین مسلم لیگ ن پر عیاں کر دیا، میاں نواذشریف کے نام پر ڈیڑھ لاکھ ووٹ لینے والا حاجی ملک ریاض اپنے گھر میں چلسہ کرکے دوہزا لوگ اکٹھے نہیں کر سکا ڈاکٹرطارق مرزا نے کہا جو کارکنوں کو کہتا تھا کہ آپ تو نواذشریف کے کارکن ھیں نے ثابت کر دیا کہ اب نوازشریف ہی جسکا کہہیں گےتو ھم اسی امیدوار کا ساتھ دینگے۔
علاوہ ازیں "قائدین مسلم لیگ ن کے نام کھلا خط” میں ڈاکٹر طارق مرزا نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے ہ قابل صد احترام قائدین پاکستان مسلم لیگ ن ،اسلام علیکم ! عمل” 1985سےاور کاغذوں میں 1986سے آج تک پاکستان مسلم لیگ ن کےپلیٹ فارم سے نوازشریف شہبازشریف کی قیادت نظریاتی کمٹمینٹ کے ساتھ بغیر کسی مفاد و مراعات لئے اپنے اہل علاقہ و پارٹی کی خدمت کرنےکے باوجود کارکنان آج 38 سال بعد بھی ھم اس قابل نہیں ہوئے کہ آج پارٹی قیادت کے ساتھ کسی پارٹی کے سینئر وکمیٹڈ کارکنان کی میٹنگ میں بیٹھ سکیں وہ میاں نوازشریف شھبازشریف ہی تھے جو کارکنان کو اپنے ساتھ بیٹھا کر بیوروکریٹس کو باور کروایاکرتے تھے کہ یہ ھیں ھمارے دست و بازو جنکو عزت دینا آپ پر بھی اسی طرح فرض ھے جس طرح ھم نے انکو اپنے ساتھ بیٹھایا ہوا ھے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button