کمرشلائزیشن کی مدد سے ریوینیو جنریٹ کرنے کی تیاری۔ ابراہیم مراد
لاہور(خبرنگار)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد نے کہا ہے کہ کمرشلائزیشن کی مدد سے محکمہ ٹرانسپورٹ کے لئے اضافی ریوینیو جنریٹ کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں میٹرو سٹیشنز کی برانڈنگ اور ری نیمنگ کی جائے گی۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد کی زیر صدارت سی بی ڈی پنجاب کی جانب سے تیار کئے جانے والے ٹرانسپورٹیشن پلان کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے سی بی ڈی پنجاب کو کلمہ چوک میٹرو اسٹیشن کے برانڈگ رائٹس خریدنے کی دعوت بھی دی۔انہوں نے کہا کہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹس بشمول اورنج لائن ٹرین سے روانہ 26 کروڑ مسافر سفر کرتے ہیں جبکہ میٹرو بس سے روانہ ایک لاکھ ستر ہزار مسافر سفر کرتے ہیں جو کہ ڈیزائنڈ کیپیسٹی سے 73 فیصد زائد ہے۔ پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے عوام اب میٹرو بسوں اور اورنج لائن ٹرین کے ذریعے سفر کرتے ہیں۔ اس حوالے سے لوگوں کی سفری ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید شہروں میں فیڈرز بس سسٹم کو لا رہے ہیں۔ لہٰذامیٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین عام آدمی کی سواری ہے ہمیں ان کو سٹینڈرڈ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔