10 اکتوبر کو پنجاب بھر کے اساتذہ و ملازمین سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے دھرنا دیں گے ۔ چوہدری سرفراز مرکزی صدر آگیگا ،پنجاب ٹیچرز یونین

ملازمین کا معاشی استحصال اور تعلیمی اداروں کی این جی اوز کو حوالگی و اڈاپشن ناقابل قبول ہے ۔ رانا لیاقت علی
لاہور (خبر نگار) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری سرفراز، رانا لیاقت، سعید نامدار، رانا انوار، ملک مستنصر باللہ اعوان، آغا سلامت، چوہدری محمد علی، میاں ارشد، رانا الیاس، چوہدری عباس، طارق زیدی، مرزا طارق، رانا خالد، طاہر اسلام، غفار اعوان، نذیر گجر، اختر بیگ ودیگر نے کہا ہے کہ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب ملازمین کا واحد اور نمائندہ پلیٹ فارم ہے جس میں اساتذہ وملازمین کی مؤثر اور نمائندہ تنظمیں شامل ہیں پاکستان بھر میں آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس ملازمین کے معاشی اور محکمانہ حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہے 10 اکتوبر کو پنجاب بھر سے اساتذہ و ملازمین سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے لیو انکیشمنٹ میں کمی ، سالانہ ترقی کی بندش ، پنشن وگریجویٹی میں کمی کی اصلاحات ، تعلیمی اداروں کی این جی اوز کو حوالگی اور اڈاپشن ، 14 ہزار ایس ایس ایز/ اے ای اوز کی زیر التواء مستقلی اور پے پروٹیکشن کے عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد میں تاخیر کے خلاف دن 11 بجے دھرنا دیں گے دھرنا مطالبات کے تسلیم کئے جانے تک جاری رہے گا دھرنے میں صوبہ بھر سے خواتین اساتذہ کی بھی کثیر تعداد شامل ہوگی یہ دھرنا وفاقی اور صوبائی حکومت کی طرف ملازمین کے معاشی استحصال اور ان ظالمانہ اصلاحات کے خلاف ہے جس سے ملازمین کی زندگی معاشی مشکلات کا شکار ہو چکی ہیں اور ریٹائرمنٹ کے بعد شدید معاشی مصائب سے دوچار ہونگی اس وقت گریڈ 1 سے 21 تک کے ملازمین شدید معاشی دباؤ میں ہیں اس بے لگام مہنگائی کے دور میں لیو انکیشمنٹ میں کمی ، سالانہ ترقی کی بندش ، فیملی پنشن میں کمی ، پنشن وگریجویٹی میں ملازمین کش اصلاحات ملازمین کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہوں گی۔14 ہزار ایس ایس ایز کی 4 سال سے زیر التواء مستقلی اور پے پروٹیکشن کے عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنا ، تعلیمی اداروں کو این جی اوز کے حوالے کرنا اور اڈاپشن جیسے ماضی کے ناکام تجربات نے اساتذہ میں بے چینی واضطراب پیدا کر دیا ہے اساتذہ پڑھانے کی بجائے سارا سارا دن انسپکشن کے خوف میں مبتلا رہتے ہیں اساتذہ تدریسی فرائض کے علاوہ دیگر ڈیوٹیوں کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ہیں۔ معاشی استحصال اور بےجا ڈپریشن نے اساتذہ سمیت سرکاری ملازمین کو احتجاج پر مجبور کر دیا ہے 10 اکتوبر کا دھرنا ملازمین اور ان کی نسلوں کی بقا کے لیے ہے پنجاب بھر سے اساتذہ و ملازمین آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے دھرنا میں اپنی شمولیت ہر حال میں یقینی بنائیں۔ پنجاب ٹیچرز یونین اس دھرنا میں بھرپور شرکت کرے گی اور اگر انتظامیہ نے رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی تو خود حالات کی ذمہ دار ہوگی لہذا وزیر اعظم پاکستان ، وزیر اعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری سکول پنجاب سے مطالبہ ہے کہ اساتذہ سمیت تمام سرکاری ملازمین کے مطالبات کو تسلیم کرنے کا اعلان کریں۔







