
ڈی ایس پی ڈسپلن سجاد رشید کی محکمانہ خدمات، پیشہ ورانہ رویہ اور محنتی انسان کے طور پر یاد رکھی جائیں گی۔۔عاطف نزیر
لاہور (خبر نگار)سی سی پی لاہور بلال صدیق کمیانہ کی خصوصی ہدایت پر لاہور پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی ڈسپلن سجاد رشید کی 38 سالہ سروس مکمل کرنے کے بعد ریٹائرمنٹ کے موقع پر انکے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام سی سی پی او آفس کے کمیٹی روم میں کیا گیا۔
ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی ڈسپلن سجاد رشید کی محکمانہ خدمات، پیشہ ورانہ رویہ اور محنتی انسان کے طور پر یاد رکھی جائیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے سجاد رشید کو ایک بہترین اور اصلاح پسند شخص پایا۔
سجاد رشید کے ساتھیوں نے انکو باوقار ریٹائرمنٹ پر خراجِ تحسین پیش کیا اور
پھولوں کے گلدستے کے ساتھ تحائف پیش کیے جبکہ ایس ایس پی ایڈمن نے لاہور پولیس کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر سووینئر پیش کیا۔
ڈی ایس پی ڈسپلن سجاد رشید نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس کے اہلکار ان کے خاندان کے افراد کی طرح ہیں جنہوں نے ان کی سروس کے دوران ان کا بھرپور ساتھ دیا اور انہوں نے ہمیشہ پولیس فورس کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔
انہوں نے یادگار الوداعی تقریب کے انعقاد پر تمام ساتھیوں اور سینئرز کا شکریہ ادا کیا۔ الوداعی تقریب میں ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر، ایس پی لیگل غلام حسین چوہان، اے ڈی حافظ نوید، ڈی ایس پیز انکوائری منور احمد ڈوگر، ڈی ایس پی کاشف ڈوگر، ڈی ایس پی ریحان جمال، ڈی ایس پی مصطفیٰ حسین اور تمام برانچز کے سربراہان نے شرکت کی۔







