پاکستانسٹیکاروبار

تاجروں کو سہولیات دئے بغیر ملکی معیشت میں بہتری نہیں آسکتی۔ میاں فریاد

تاجر معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں

لاہور(خبر نگار)پاکستان فرنیچرز پارٹس ایسوسی ایشن کے صدر میاں فریاد احمدنے کہاہے کہ تاجروں کو سہولیات دئے بغیر ملکی معیشت میں بہتری نہیں آسکتی۔تاجر معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔حکومت معاشی پالیسیاں تاجر رہنماؤں کی مشاورت سے بنائے توتاجر جی جان سے حکومت کا ساتھ دیں گے۔امپورٹ کے مقابلے میں ہماری ایکسپورٹ اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی سو فی صد ایڈوانس کی شرط سے ایکسپورٹ میں مزید کمی واقع ہو رہی ہے۔ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ اسٹیٹ بینک سو فی صد ایڈوانس کی شرط فوری طور پر ختم کرے۔تاکہ ایکسپورٹ کو بڑھایا جاسکے اور لوگوں کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ موقع فراہم کئے جاسکیں۔ ایکسپورٹ میں اضافہ سے زرمبادلہ میں اضافہ ہوگااور ہماری کرنسی ڈالر کے مقابلے میں تیزی سے طاقتور ہونا شروع ہو جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان فرنیچرپارٹس ایسوسی ایشن کے وفد کے ہمراہ ایل سی سی آئی کے صدر کاشف انور سے ملاقات کے موقع میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں فریاد احمد نے کاشف انور کو کامیابی سے صدارت کا ایک سال مکمل کرنے اور مزید ایک سال کی توسیع ملنے پر انہیں مبارکباد دی اور فرنیچر پارٹس ایسوسی ایشن کے مسائل سے آگاہ کیا۔ کاشف انور نے فرنیچر پارٹس ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل کیلئے ان کا بھرپور ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button