جرم و سزاسٹی

ایس ایچ اوز /تقرر و تبادلے

دو سابقہ ایس ایچ اوز کو پولیس لائنز کلوز کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات، 9تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات

لاہور (خبر نگار)
ڈی آئی جی آپریشنزلاہورسید علی ناصر رضوی نے11 فیلڈ آفیسرز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔انتظامی بنیادوں پر09تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات جبکہ دو سابقہ ایس ایچ اوز کو پولیس لائنز کلوز کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے انسپکٹر افضل ڈوگر کو ایس ایچ او کاہنہ، انسپکٹر آصف ادریس ایس ایچ او گجر پورہ،انسپکٹر نصر اللہ ایس ایچ او ڈیفنس سی، انسپکٹر جاوید ہاشمی ایس ایچ او ہربنس پورہ،انسپکٹر سیف اللہ نیازی ایس ایچ او مغلپورہ، انسپکٹر اختر علی ایس ایچ او نیو انارکلی،انسپکٹر طاہر محمود ایس ایچ او ریس کورس،سب انسپکٹر ذکاء ایس ایچ او جوہر ٹاؤن، سب انسپکٹر اعتزاز لق ایس ایچ او اچھرہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے۔پولیس لائنز کلوز ہونے والوں میں سابقہ ایس ایچ اوزمغلپورہ اور نیو انار کلی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button