
شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات و غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈ ی اے محمد علی رندھاوا
لاہور (خبر نگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پرایل ڈی اے ٹیموں نے جوہر ٹاو¿ن، ڈیفنس روڈ اور ملحقہ علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات/کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف کاروائی کر کے13 سے زائد غیر قانونی تعمیرات مسمار و سربمہر کر دیں۔آپریشن چیف ٹاو¿ن پلانر ٹو اظہر علی کی زیر نگرانی میں کیا گیا۔ایل ڈی اے عملے نے آپریشن کے دوران نواب ٹاو¿ن میں پلاٹ نمبر 12 ڈی پر قائم غیر قانونی دکانیں مسمار کر دیں۔ ڈیفنس روڈ پر مکی آئل کے شیڈز اور شٹرز مسمار کر دیئے۔ مکی آئل سے ملحقہ غیر قانونی دکانیں اور شٹرز مسمارکر دیئے۔ڈیفنس روڈ پر مویز سٹیل کے شٹرز مسمار کر دیئے۔ڈی ایچ اے الیون گیٹ نمبر 4 کے بالمقابل عمارت میں غیر قانونی اضافہ/تبدیلی کو مسمار کر دیا گیا۔ ٹوٹل پٹرول پمپ ڈیفنس روڈ کے سامنے دکانوں کے غیر قانونی شٹرز گرا دیئے۔ پائن ایونیو پر غیر قانونی بلڈنگ سیل کر کے سائن بورڈز گرا دیئے۔جوہر ٹاو¿ن فیز ٹو بلاک آر میں مزمل آئل سٹور کو سیل کر دیا۔ پلاٹ نمبر 27 جے تھری اور پلاٹ نمبر جوہر 257 ایچ ٹو جوہر ٹاو¿ن کو کمرشلائزیشن فیس ادا نہ کرنے پر سربمہر کر دیا۔مین بلیواڑ جوہر ٹاو¿ن میں اپارٹمنٹ کو غیر قانونی کمرشل استعمال پر سیل کر دیا گیا۔پلاٹ 260 ایچ ٹو کو غیر قانونی کمرشل استعمال پر سربمہر کر دیا۔پلاٹ نمبر 28 جے ٹو کو کمرشلائزیشن فیس ادا نہ کرنے پر سیل کر دیا گیا۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاواکی ہدایت پر شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات و غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

