سٹی
انسداد سموگ کیلئے لاہور سمیت پوری ڈویژن میں دفعہ 144نافذ . کمشنر لاہور

دفعہ 144کے تحت بغیر چھت ڈھانپے شہر سے گزرنے والی ٹرالیوں کیخلاف قانونی کاروائی ہوگی
لاہور(خبر نگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی ہدایات پر انسداد سموگ کیلئے لاہور سمیت پوری ڈویژن میں دفعہ 144نافذ ہوگئی۔ نافذالعمل دفعہ 144 کے تحت عمارتی ملبہ کو زیر تعمیر عمارت کے باہر رکھنے یا پھینکنے پر قانونی کاروائی ہوگی۔ دفعہ 144کے تحت بغیر چھت ڈھانپے شہر سے گزرنے والی ٹرالیوں کیخلاف قانونی کاروائی ہوگی۔ دفعہ 144کے تحت میونسپل ویسٹ، ٹائرز، پولی تھین، سالڈ ویسٹ،ربر، لیدر اقسام کو جلانے پر قانونی کاروائی ہوگی۔ دفعہ 144کے تحت فصلوں یا فصلوں کی باقیات جلانے پر مالک اور ٹھیکیدار کیخلاف قانونی کاروائی ہوگی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاواکی ہدایات پر لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور قصور میں دفعہ 144نافذ کردی گئی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، ٹریفک پولیس، ایم سی ایل، ایل ڈی اے، ایل ڈبلیوایم سی خلاف ورزیوں پر قانونی کاروائی کرینگے







