تعلیمسٹی

پنجاب ایجو کیشنل انڈومنٹ فنڈ سے مینیجر را نا نا صر سبحا نی کا ویٹرنری یونیورسٹی لاہور کا دورہ

ویٹر نری یونیورسٹی نے1400 مستحق ہونہار طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر پچھلے سال 110 ملین کے سکالر شپس دیے تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد

لاہور (خبر نگار) پنجاب ایجو کیشنل انڈو منٹ فنڈ سے مینیجر را نا نا صر سبحا نی نے آفیشلز کے ہمراہ گذشتہ روز یونیورسٹی آف ویٹرنری

اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کا دورہ کیا اور وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد سے ملا قات کی۔دریں اثنا ء اجلا س کا انعقاد ہوا جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کی جبکہ دیگرسینئر فیکلٹی و ایڈمسٹریٹیو سٹاف ممبران کی کثیر تعداد بھی اجلاس میں مو جود تھی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی نے1400 مستحق ہونہار طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پرپچھلے سال 110 ملین کے سکالر شپس دیے تھے۔اُ نہو ں نے پیف کے وفد کو بتا یا کہ ویٹر نری یونیورسٹی میں ویٹر نری اکیڈمی جیسی اسٹیٹ آف دی آرٹ سہو لت قا ئم ہے جہا ں ان سروس افسران، سٹاف اور طلبہ کو پیشہ وا را نہ صلا حیتیں اُجا گر کرنے کے لیئے ٹریننگ دی جاتی ہے۔
را نا نا صر سبحا نی نے طلبہ میں پیشہ وا را نہ عملی صلا حیتیں اُ جا گر کرنے کے حوا لے سے ویٹر نری یونیورسٹی کی کا وشو ں کو سرا ہا نیز کہا کہ پنجاب ایجو کیشنل انڈو منٹ فنڈ کی سکا لرشپس سے مستفید ہونے والے ہزارو ں طلبہ قومی و بین الاقوا می سطح پر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں اور ملکی معیشت کی تر قی میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اُ نہو ں نے پنجاب ایجو کیشنل انڈو منٹ فنڈ کے زیر اہتمام مستقبل میں مستحق ہونہار سکا لرز کی ویٹر نری یونیورسٹی میں پروفیشنل ٹریننگ منعقد کروا نے کے حوا لے سے سافٹ سکل ڈیو یلپمنٹ پروگرام کے مو ضو ع پر تفصیلی پریزنٹیشن بھی دی۔جس میں انہو ں نے بتا یا کہ سافٹ سکل ڈیو یلپمنٹ پروگرام کا مقصد پیف سکالرز میں کمیونیکیشن، مشکلا ت حل کرنے والی، لیڈر شپ اور انٹر پرنیور شپ سے متعلقہ مہا رتو ں کو اُ جا گر کر نا ہو گا۔ اُ نہو ں نے مزید بتا یا کہ پنجاب ایجو کیشنل انڈو منٹ فنڈ سے اب تک ویٹر نری یونیورسٹی کے 970 مستحق ہونہار طلبہ14 کروڑ 15 لاکھ روپو ں کے سکالر شپس حا صل کر چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button