پاکستانسٹیکھیل

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت قومی کھیل ہاکی کی ترقی کیلئے اہم آن لائن اجلاس

قومی کھیل ہاکی کی ترقی کیلئے تمام سپورٹس افسران اپنی ذاتی توجہ سے کردار ادا کریں، ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل

ہاکی کے نئے کلبز بنوائے جائیں، بچوں کو قومی کھیل ہاکی کی جانب لے کرآئیں، ٹیمیں بنوائیں، اکیڈیمز کو فعال کریں، ڈی جی سپورٹس پنجاب کی افسران کو ہدایت.

لاہور (خبرنگار) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت قومی کھیل ہاکی کی ترقی کیلئے اہم آن لائن اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب کے تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران شریک ہوئے، اجلاس میں پنجاب کے تمام ہاکی سٹیڈیمز، گراؤنڈز اور ہاکی آسٹروٹرف، ہاکی کے کھیل، کلبز، ہاکی ٹرف کی 2023-24 ADPاور اکیڈیمز کے بارے میں جائزہ لیا گیا، تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران نے اپنے ڈویژن اور اضلاع میں ہاکی سٹیڈیمز ٹرف، گراؤنڈز، اکیڈیمز، کلبز اور کتنے کھلاڑی روزانہ کھیلتے ہیں کے بارے میں بریفنگ دی اور درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا جس پر ڈی جی سپورٹس پنجاب نے فوری احکامات جاری کرکے ان مسائل کو حل کروایا ہے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی کھیل ہاکی کی ترقی کیلئے تمام سپورٹس افسران اپنی ذاتی توجہ سے کردار ادا کریں، سٹیڈیمز میں کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کریں، ہاکی کے نئے کلبز بنوائے جائیں، بچوں کوہاکی کی جانب لے کرآئیں، ٹیمیں بنوائیں، اکیڈیمز کو فعال کریں، قومی کھیل ہاکی جس میں ہمارا ماضی بہت شاندار ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے خاص طور پر گوجرانوالہ ہاکی سٹیڈیم، نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور، منی ہاکی سٹیڈیم لاہور، شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی، خوشاب سٹیڈیم، شاہ کوٹ سٹیڈیم، ننکانہ صاحب سٹیڈیم، شیخوپورہ سٹیڈیم، قصور سٹیڈیم، جھنگ ہاکی سٹیڈیم، ہاکی سٹیدیم ڈیرہ غازیخان، ٹرف گراؤنڈر ملتان،ڈرنگ سٹیڈیم بہاولپور،

اسی طرح پنجاب کے منی ہاکی سٹیڈیمزوقار النساء منی ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی، منی ہاکی سٹیڈیم اے پی ایس ماڈل ٹاؤن لاہور، منی آسٹروٹرف حیدر سٹیڈیم بہاولنگر، منی ہاکی گراؤنڈر پاکپتن، منی ہاکی گراؤنڈپیرمحل میں بھی ہاکی کی ترقی کا جائزہ لیا گیا، اسی طرح ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹرآصف طفیل نے اے ڈی پی 2023-24کی ہاکی سٹیڈیم،گراؤنڈز اور ٹرف کا بھی جائزہ لیا ہے۔
اجلاس میں ڈائریکٹرایڈمن اعجاز منیر، ڈائریکٹرسپورٹس یاسمین اختر، ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہور طارق خانزادہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لاہور تنویر شاہ موجود تھے جبکہ پنجاب کے تمام ڈویژنل اور ڈسٹر کٹ سپورٹس افسران نے آن لائن شرکت کی ہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button