
منقطع،123انڈر بلنگ کیسزاندراج/پروسیس کئے گئے ,اور20 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد
لاہور (خبر نگار)
سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 70گیس کنکشن منقطع کردیے، 123 انڈر بلنگ کیسز اندراج /پروسیس کردییگئے۔گیس چوری میں ملوث افراد پر20لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کردیے گئے ہیں۔
سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 7گھریلو کنکشن, کمپریسر کے استعمال پر 3کنکشن منقطع کیے گئے۔بہاولپور میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر03کنکشن منقطع کئے اور 27 انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئے۔ 6 ہزارکی انڈر بلنگ بھی بک کی گئی.وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 09 کنکشن منقطع کئے گئے۔ مردان میں ٹیم نے کاروائی کے دوران گیس کے غیر قانونی استعمال پر 04 کنکشن منقطع کئے جبکہ 47 ہزارسے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔
شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال اور میٹر سے چھیڑ چھاڑ پر 09جبکہ 42انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئے اور 20لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 03کنکشن منقطع کیے گئے۔گجرات میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 06کنکشن منقطع کیے گئے۔ ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 18گیس کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ 07انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے اور0.064 ملین کی رقم بھی بک کی گئی۔
گوجر انوالہ میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 01کمپریسرکے استعمال پر 03کنکشن منقطع کیا اور 31انڈر بلنگ کیسزاندراج/پروسیس کیے گئے،0.1122ملین کی رقم بک کی گئی۔فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈاؤن کے دوران میٹر سے چھیڑچھاڑ پر03جبکہ16انڈر بلنگ کیسز پروسیس ہوئے۔






