
لاہور (خبر نگار) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے ڈیپارٹمنٹ آف تھر یو جنا لو جی نے گذشتہ روز پا نچ روز سے جاری ” مختلف اقسام کے گھر یلو وپا لتو جا نو روں میں تو لیدی معا ئنے کے لیئے الٹرا سا و نڈ کے استعمال کے مو ضو ع پر آٹھویں نیشنل ورکشاپ کی اختتا می تقر یب کا انعقادکیا۔افتتا حی تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر نسیم احمد نے کی۔اُ س مو قع پر خطا ب کر تے ہو ئے پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمدنے الٹر ا سو نو گرا فی کی تا ریخی اہمیت سے متعلقہ مختلف پہلو ؤ ں پر روشنی ڈالی نیزمعلو ما تی ورکشاپ کاانعقادکروانے پر آرگنا ئزر کی کاوشو ں کو سرا ہا۔ تقریب کی دیگر اہم شخصیا ت میں چیئر مین ڈیپارٹمنٹ آف تھر یو جنا لو جی ڈاکٹر عر فان الر حمن خان،پروفیسر ڈاکٹر امجد ریا ض، ڈاکٹر زاہد طاہر کے علاوہ پاکستان بھر کے پبلک و پرا ئیویٹ آرگنا ئزیشن سے ویٹر نری ڈاکٹر، ڈیری فارم مینیجرزو پرو فیشنلز اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی۔ڈاکٹر عرفان الرحمن خان نے ورکشاپ کے سپا نسر با ئیو ٹیک سروسز، پرکس فارما سوٹیکلز، جین ٹیک انٹر نیشنل اور اینیمل کیئر سائنسز کے نما ئندوں کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازیں اختتا می تقریب کی صدارت ڈین فیکلٹی آف با ئیو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر حبیب الر حمن نے کرتے ہو ئے ورکشاپ کے شر کا و ریسورس پرسنز میں سر ٹیفیکیٹس تقسیم کیئے۔پانچ روزہ ورکشاپ میں شر کا کو گھر یلو و پالتو جا نو روں میں تو لیدی معا ئنے کے لیئے الٹرا سا و نڈ کے استعمال سے متعلقہ عملی تر بیت دی گئی۔







