پاکستانتازہ ترینجرم و سزا

کراچی: لیاری میں دستی بم حملہ

ایس ایس پی سٹی امجد حیات نے بتایا کہ لیاری کے علاقے بہار کالونی میں واقع اے روڈ کی گلی نمبر ایک میں نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوئے۔ دھماکے میں نتیجے میں 4 خواتین، 2 بچیاں اور 1 بچہ زخمی ہوا۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری وقوعہ پر پہنچ گئی ہے جہاں سے شواہد اکھٹے کیے گئے۔

پولیس کے مطابق علی ولی نامی تاجر کے مکان پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی سٹی  کا کہنا ہے کہ کریکر حملے کے شواہد اکھٹے کررہے ہیں ، حملہ آوروں کا نشانہ کیا تھا بتانا قبل از وقت ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button