کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا ایل ڈ ی اے ون ونڈوسیل کا دورہ
ایڈیشنل ڈی جیز روزانہ کی بنیادوں پر ون ونڈوسیل پر آئی درخواستوں کا فالو اپ لیں۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے کی افسران کو ہدایت

ون ونڈوسیل میں گزشتہ 25 دنوں میں 353 نقشے منظور کیے گئے، ان سائیڈ اور آوٹ سائیڈ پینڈنگ درخواستوں میں واضح کمی آئی ہے۔ شہریوں کے قیمتی وقت کا ہر صورت خیال رکھا جائے۔ شہریوں کا فیڈ بیک متعلقہ ڈائریکٹوریٹ کی کارکردگی جانچنے کا پیمانہ ہو گا۔ کمشنر و ڈی جی محمد علی رندھاوا
لاہور (خبر نگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے گزشتہ روز ایل ڈی اے ون ونڈوسیل کا دورہ کیا۔کمشنر لاہورو ڈی جی ایل ڈی اے نے نقشہ کی منظوری، پراپرٹی ٹرانسفر اور این او سی کے حصول کے لیے آئے شہریوں سے ان کے مسائل بارے دریافت کیا۔ون ونڈو سیل پر آئے اوورسیز پاکستانی سے ان کے مسئلے بارے دریافت کیا اور متعلقہ ڈائریکٹر کو ہدایات جاری کیں۔ ون ونڈو سیل پر موجود شہریوں نے بتایا کہ ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کے اوقات کار بڑھانے سے شہریوں کو سہولت ملی ہے۔کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے ون ونڈو سیل میں آئے شہریوں کی درخواستیں کم سے کم وقت میں پراسیس کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ کسی درخواست گزار کو بلاوجہ انتظار نہ کرنا پڑے، شہریوں کے قیمتی وقت کا ہر صورت خیال رکھا جائے۔ شہریوں کا فیڈ بیک متعلقہ ڈائریکٹوریٹ کی کارکردگی جانچنے کا پیمانہ ہو گا۔ کمشنر لاہورو ڈی جی ایل ڈی اے نے اوورسیز کاونٹر، سینئر سیٹیزن کاونٹر سمیت دیگر کاونٹرز کی ورکنگ کا بھی جائزہ لیا۔بعد ازاں کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ون ونڈوسیل کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں کمشنر لاہور وڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ایڈیشنل ڈی جیز کو روزانہ کی بنیادوں پر ون ونڈوسیل پر آئی درخواستوں کا فالو اپ لینے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ڈائریکٹر ز ون ونڈو سیل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

ایل ڈی اے ون ونڈوسیل میں گزشتہ 25 دنوں میں 353 نقشے منظور کیے گئے۔ ایل ڈی اے ون ونڈوسیل میں ان سائیڈ اور آوٹ سائیڈ پینڈنگ درخواستوں میں واضح کمی آئی ہے۔ کمشنر لاہور و ڈجی ایل ڈی اے نے افسران کو ہدایت کی کہ ون ونڈو سیل میں جمع کردہ درخواستوں پر بلا وجہ اعتراضات نا قابل قبول ہیں، شہریوں کی درخواستیں نمٹا کر انہیں ریلیف فراہم کریں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹرزمجتبی عرفات، ایڈیشنل ڈی جی یو پی خالد گورائیہ، ایڈیشنل ڈی جی ہاو¿سنگ اویس مشتاق، ایڈیشنل ڈی جی کچی ابادیز اکبر نکئی، ڈائریکٹر ایڈمن رابعہ ریاست ،چیف ٹاو¿ن پلانر اظہر علی، ڈائریکٹر ون ونڈو رافیعہ نذیر، ڈائریکٹر ون ونڈو اسد اللہ چیمہ، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر آصف حسین اور متعلقہ ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔







