سٹی

ایل ڈی اے کا جوہر ٹاون ملحقہ علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات و کمرشلایزیشن کے خلاف آپریشن، متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار و سربمہر

شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات/کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔۔کمشنر لاہورو ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا

لاہور (خبر نگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاواکی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزجوہر ٹاو¿ن، رائےونڈ روڈ اور ملحقہ علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات و کمرشلایزیشن کے خلاف آپریشن کر کے متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار و سربمہر کر دیں۔آپریشن چیف ٹاو¿ن پلانر ٹو اظہر علی کی زیر نگرانی ڈائریکٹر ٹاو¿ن پلاننگ فور علی نصرت نے کیا۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے نواب ٹاو¿ن رائیونڈ روڈ پر پلاٹ نمبر 12 ڈی ون پر غیر قانونی مارکیٹ/دکانیں مسمار کر دیں۔ پلاٹ نمبر 19 اور 41 نواب ٹاو¿ن پر غیر قانونی کمرشل کیفے راک مسمار کر دیا ۔ علی ٹاو¿ن کے قریب بریانی ماسٹر، مین رائیونڈ روڈ پر دکانوں کی غیر قانونی تعمیر مسمارکر دی۔ بسم اللہ رئیل اسٹیٹ، شان بھٹی روڈ پر غیر قانونی کمرشل تعمیرات کو مسمار کر دیا ۔ جوہر ٹاون میں پلاٹ نمبر 392 جے تھری پر (ٹیمیز ریسٹورنٹ) کمرشل عمارت میں غیر قانونی اضافہ اور تبدیلی مسمارکر دی۔پلاٹ نمبر 403 جے ٹو پر معروف آئس کریم برینڈ باسکن روبنزکو سربمہرکر دیا۔ پلاٹ نمبر 58 ای جوہر ٹاون پر بغیر منظوری کے عمارت میں غیر قانونی کمرشل اضافہ/ ردوبدل مسمار کر دی۔مسمار و سیل کی گئی املاک کو متعدد بار نوٹسز جاری گیے گئے تھے۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاواکی ہدایت پر شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات/کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button