پاکستانتازہ ترینسیاست

صدر عارف علوی فلسطینی سفارتخانے پہنچ گئے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی  کے لیے فلسطینی سفارت خانے پہنچے جہاں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت میں ہزاروں بے گناہ افراد کی شہادت کی مذمت کرنے کی اپیل کی۔

صدر مملکت نے فوری طور پر جنگ بندی اور خوراک، بجلی و پانی سے محروم لوگوں تک امداد پہنچانے کے لیے انسانی بنیادوں پر راہداری کھولنے کا مطالبہ  کیا۔

پاکستان ہمیشہ فلسطین کے ساتھ کھڑا رہے گا ۔ پاکستان صرف وہی حل قبول کرے گا جو فلسطینیوں کے لیے قابل قبول ہو۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی کو فلسطین کی حمایت میں بھرپور آواز اٹھانی چاہیے۔ غزہ میں ہونے والی جارحیت  اور گزشتہ 30-40 سالہ نسلی تفریق کی مذمت کرتے ہیں۔ غزہ کے اسپتال پر بمباری کی جس سے 500 سے زائد افراد شہید ہوئے۔

فلسطینی سفیر نے مشکل وقت میں فلسطین کے سفارت خانے کا دورہ کرنے پر صدر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ صدر مملکت نے فلسطینی عوام اور شہید ہونے والے فلسطینیوں کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button