انٹر نیشنلتازہ ترین

مصر؛ مغربی ممالک کا اسرائیل کی مذمت سے گریز

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل اور غزہ کی جھڑپوں پر مصر میں امن اجلاس میں عالمی قوتیں منقسم نظر آئیں اور اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس اہم عالمی اجلاس میں اسرائیل اور اعلیٰ امریکی حکام نے شرکت نہیں کی جس کی وجہ سے اجلاس میں جنگ بندی کے طریقہ کار پر اتفاق نہیں ہوسکا ۔

عرب ممالک کے رہنماؤں نے اسرائیل کے فلسطین پر دہائیوں سے جاری جارحیت اور تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے غزہ پر حالیہ بمباری کی مذمت کی۔

دوسری جانب یورپی ممالک نے اسرائیلی بمباری کی کھل کر مذمت نہیں کی اور صرف حفاظتی راہداری کے قیام کے مطالبے پر ہی اکتفا کیا۔

میزبان ملک مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے شرکاء کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کا واحد حل ایک آزاد فلسطینی ریاست ہے۔

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا کہ ہم اسرائیلی دھمکیوں میں آکر اپنی سرزمین کو چھوڑ کر کہیں اور منتقل نہیں ہوں گے۔ ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button