سٹیسیاست

مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان نے غزہ میں امدادی سامان پہنچادیا۔مشرق وسطی میں بحران کا ذمہ دار اسرائیل اور امریکہ ہے۔ ساجد میر

لاہور (خبر نگار) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان نے غزہ میں امدادی سامان پہنچادیا۔مشرق وسطی میں بحران کا ذمہ دار اسرائیل اور امریکہ ہے ۔اس امر کا اظہار مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پرفیسر ساجد میر نے غزہ میں امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر مشرق وسطی کے جماعتی ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسر ساجد میر کا کہنا تھا کہ امریکہ کی طرف سے اسرائیل کو امداد اور ہتھیاروں کی فراہمی جارحیت ہے ۔امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غزہ کو امداد کی فراہمی کے لیے جھڑپوں میں "وقفہ دینے” کا مطالبہ کرنے والی مسودہ قرارداد کو ویٹو کر کرکے انسانیت دشمنی کا ثبوت دیا ۔عالمی برادری کو امریکہ کے اقدامات پر کڑی نظر رکھنی چاہیے اور اس خطرناک اور احمقانہ اقدام کی بھرپور مذمت اور اسے مسترد کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی مسلمانوں کی مدد کے لیے ہمارے کارکن مصروف عمل ہیں۔ فلسطینی رضاکاروں نے بتایا کہ غزہ اور خان یونس کے علاقوں میں بھوک و افلاس کے باعث ایک نئے انسانی بحران کا خطرہ موجود ہے،لیکن زمین کی اس تنگ پٹی میں جہاں ہر طرف سے ناکہ بندی ہے اور جو باقی دنیا سے کٹی ہوئی ہے وہاں رہنے کے لیے تقریباً کچھ نہیں بچا ہے اور نہ ہی کوئی محفوظ جگہ یا ٹھکانہ ہے۔وہاں کا مرکزی ہسپتال پہلے سے ہی ضروری اور بنیادی سہولیات کی کمی کا شکار ہے۔ یہاں نہ صرف شمال سے آنے والے بیمار و زخمی افراد داخل ہیں بلکہ اب تو یہ ایک پناہ گاہ بن گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button