
رانا ثنا اللہ نے اکیس اکتوبر کو مینار پاکستان جلسے میں رانا عمران کی کاوشوں کو سراہا
لاہور (خبر نگار)
مسلم لیگ نون کے رہنما رانا عمران منج نے سابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ سے ملاقات کی،،رانا ثنا اللہ نے اکیس اکتوبرکو مینارپاکستان جلسے میں رانا عمران کی کاوشوں کو سراہا۔
لاہورمیں سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے نون لیگ کے رہنماوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا، صدرمسلم لیگ نون پنجاب و سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی رانا عمران منج سے خصوصی ملاقات ہوئی،،ملاقات میں اکیس اکتوبر کے جلسے کے بعد مختلف امور پرتبادلہ خیال اوراگلے لائحہ عمل پر گفتگوکی گئی،رانا ثناء اللہ نے مینار پاکستان میں نون لیگ کے کامیاب جلسے پررانا عمران منج کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے شاباش دیتے ہوئے مسلم لیگ نون کے کارکنوں کو مزید متحرک کرنے کی ہدایت کی،،رانا عمران منج کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کے قائدنوازشریف،صدر شہبازشریف،سنیئر نائب صدر مریم نوازپاکستان کی ترقی اور اسکی مشکلات کو کم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں،نون لیگ پنجاب سمیت پورے پاکستان میں جیت کر اپنی حکومت بنائے گی۔







