پاکستانتازہ ترینسیاست

ن لیگ کا پوری قوت سے انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ

 نواز شریف نے پارٹی کو ملک بھر میں بھرپور طریقے سے اور تمام وسائل استعمال کرتے ہوئے انتخابی مہم چلانے کی ہدایت. جس کے تحت ملک بھر میں جلسے، ورکرز کنونشن اور دیگر تقاریب منعقد ہوں گی ۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پارٹی کا انتخابی منشور تیار کرنے کے لیے کمیٹی کو ٹاسک دے دیا. انتخابی منشور نواز شریف کے 9 نکاتی منشور کی روشنی میں تیار کیا جائے گا۔

9 نکاتی ایجنڈے میں سرکاری اور انتظامی اخراجات میں کمی، خودمختاری خارجہ پالیسی، آمدنی و محصولات میں اضافہ اور ٹیکس کے نظام میں بنیادی اصلاحات انفارمیشن ٹیکنالوجی میں انقلاب، توانائی کی قیمتیں کم کرنا ہے۔

خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی انتظام کاری، نوجوانوں اور خواتین کے لیے روزگار کے مواقع، زراعت میں جدی ٹیکنالوجی کے ذریعے انقلاب ایجنڈے میں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button