انٹر نیشنلتازہ ترین
نیویارک: غزہ پر اسرائیلی حملوں کیخلاف امریکی یہودیوں کا دھرنا

غیرملکی میڈیا کے مطابق سیکڑوں امریکی یہودیوں نے نیویارک میں ریلوے اسٹیشن پر جمع ہو کر غزہ میں جاری اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف دھرنا دیا۔
دھرنے کے باعث ریلوے اسٹیشن بند ہوگیا ۔ نیویارک پولیس نے 200 مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔
’میرے نام پرنہیں‘ لکھی عبارت والی ایک جیسی شرٹس پہنے یہودی مظاہرین نے نعرے لگائے اور غزہ پر حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔







