پاکستانتازہ ترینسیاست

اگلا الیکشن پیپلز پارٹی جیتے گی ،مراد علی شاہ

مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ پریس کانفرنس کچھ دن قبل بھی کرنا چاہ رہا تھا پر سوچا شاید کچھ بہتری آ جائے، ہمارا حکومت چلانے کا ایک تجربہ ہے جبکہ نگراں حکومتیں غیر تجربہ کار ہیں مگر ہمیں شکایت نہیں ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ 2022 میں سندھ میں سیلاب آیا تھا، صوبہ سندھ 70 فیصد پانی میں ڈوب گیا تھا، سیلاب سے 1100 کے قریب اموات ہوئی، ہم نے تقریباً ساڑھے 11 ارب ڈالر کا تخمینہ لگایا تھا۔

بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری مسلسل رابطے میں تھے، انہیں کی ہدایت پر ورلڈ بینک سے بات کی تھی، ایشین اور اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے بھی بات کی، 2 ارب ڈالر سے اوپر ان بینکوں سے حاصل کیے،۔

سابق وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم چاہ رہے ہیں ڈیولپمنٹ کے کام چلتے رہیں، اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی آنی ہے تو پھر ہمارے لیے مشکلات کیوں کھڑی کر رہے ہیں؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button