
نواز شریف نے کہا کہ کسی ایسے شخص کو آگے نہیں لانا جو افرا تفری پیدا کرے، بہت جلد ن لیگ کی سرگرمیاں زور پکڑ لیں گی۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے الیکشن کی تاریخ 8 فروری کو دینے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ الیکشن کمیشن اور صدر مملکت میں 8 فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات منعقد کروانے پر اتفاق خوش آئند ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اللّہ تعالٰی نے اگر موقع دیا اور عوام نے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کیا تو میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی کا سفر وہیں سے دوبارہ شروع ہو گا جہاں ایک سازش کے تحت اسے روک دیا گیا تھا۔







