پاکستانجرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے یو این ویمن مشن کے وفد کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات

یو این ویمن کی پاکستان میں نمائندہ رمضانی شرمیلا رسول، پارٹنرشپ اینڈ کمیونیکیشن سپیشلسٹ نبیلہ ملک وفد میں شامل تھیں ۔ ملاقات میں یو این مشن کے مینڈیٹ کے مطابق ویمن امپاورمنٹ، خواتین کے تحفظ، کریکٹر ڈویلپمنٹ، قوانین اور پالیسی سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا،
لاہور (خبر نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس میں خدمات انجام دینے والی خواتین کو محفوظ ورکنگ انوائرمنٹ، جدید سہولیات اور کیرئیر گروتھ کے یکساں مواقع فراہم کر رہے ہیں،آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس تحفظ مراکز کے ذریعے ٹرانسجینڈرز، تشدد، جنسی زیادتی و ہراسگی کا شکار خواتین، محروم وسیلہ طبقات کو تحفظ فراہم کر رہی ہے،ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ 39 ٹرانسجینڈرز وکٹم سپورٹ افسران تحفظ مراکز میں تعینات ہیں، ٹرانسجینڈرز خواتین اور وسیلہ طبقات کے 20 ہزار ایشوز میں مدد فراہم کی گئی، آئی جی پنجاب نے کہا کہ گھریلو و ورکنگ مقامات پر خواتین کی ہراسگی کے خاتمے، پبلک سیفٹی کے لئے ویمن سیفٹی ایپ سمیت دیگر اقدامات کئے ہیں،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ 03 ہزار نوجوان پولیس لیڈی افسران کو یو این اداروں کے ذریعے وکٹم سپورٹ کی جدید تربیت فراہم کی گئی ہےاور ویمن سیفٹی ایپ، 1787 کمپلینٹ سنٹر اور ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 کے ذریعے مصیبت کا شکار خواتین کو فوری مدد فراہم کی جاتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں اقوام متحدہ ویمن مشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ، وفد میں یو این ویمن کی پاکستان میں نمائندہ رمضانی شرمیلا رسول، پارٹنرشپ اینڈ کمیونیکیشن سپیشلسٹ نبیلہ ملک شامل تھیں ۔ یٹ کے مطابق ویمن امپاورمنٹ، خواتین کے تحفظ، کریکٹر ڈویلپمنٹ، قوانین اور پالیسی سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا ، یو این ویمن کنٹری نمائندہ رمضانی شرمیلا رسول نے کہا کہ پنجاب پولیس میں خواتین کی نمائندگی میں قابل ذکر اضافہ اور جدید سہولیات کی فراہمی خوش آئند ہے، رمضانی شرمیلا رسول نے کہا کہ پاکستانی خواتین انتہائی باصلاحیت ہیں، معاشی و سماجی ترقی اور فیصلہ سازی کے مواقع پیدا کرنا انتہائی ضروری ہے،

یو این مشن کنٹری نمائندہ نے کہا کہ پنجاب پولیس کے افسران کو اقوام متحدہ ویمن مشن کے پروگراموں میں نمائندگی دیں گے، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آوٹ ریچ پروگرام کے تحت 6500 سے زائد نوجوان طلبا و طالبات کو فرینڈز آف پولیس اور والنٹیرز کے تحت انٹرن شپ کروائی گئی ہے، ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس نے وفد کو سنٹرل پولیس آفس کے ڈیش بورڈ کے ذریعے پنجاب پولیس کی جدید ایپلی کیشنز بارے آگاہی دی، ملاقات کے اختتام پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے یو این ویمن کی نمائندہ رمضان شرمیلا رسول کو یادگاری شیلڈ دی، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان، ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس، اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر، ایس پی شازیہ،اے ایس پی شہربانو نقوی سمیت سینئر افسران موقع پر موجود تھے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button