سٹیسیاست

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا زیر تعمیر اکبر چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

اکبر چوک فلائی اوور منصوبہ بھی رواں ماہ کھلنے کے لیے تیار، مجموعی طور پر 96 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔ کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے منصوبے سے منسلک تمام یو ٹرنز پر ٹریفک روانی کا جائزہ، ٹیپا اور نیسپاک کو 9 نمبر یو ٹرن کے ڈیزائن میں مزید بہتری لانے کی ہدایت۔

لاہور (خبر نگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے زیر تعمیر اکبر چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ کیا۔کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے منصوبے پر جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، کنٹریکٹر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اکبر چوک فلائی اوور منصوبہ بھی رواں ماہ کھلنے کے لیے تیار ہے، منصوبے پر جاری ترقیاتی کام آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔اکبر چوک فلائی اوور منصوبے کا مجموعی طور پر 96 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔منصوبے کے فلائی اوور ٹو پر اسفالٹ کا عمل تکمیل کے مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔فلائی اوور ٹو کے این جے بیریئر اور فنشنگ پر دن رات کام جاری یے۔ کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے پراجیکٹ پر فنشنگ ورک اور ہارٹیکلچر کے کاموں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی۔کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے منصوبے سے منسلک تمام یو ٹرنز پر ٹریفک روانی کا جائزہ لیا۔

کمشنر و ڈی جی کی ٹریفک کی مؤثر روانی کے لیے ٹیپا اور نیسپاک کو 9 نمبر یو ٹرن کے ڈیزائن میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ایل ڈی اے، ٹیپا، ٹریفک پولیس اور نیسپاک کے افسران موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button