پاکستانسٹیسیاست

صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابراہیم حسن مراد م سے بفلو بریڈرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

پاکستانی بھینسوں کو ورلڈ کلاس سطح تک لیکر جائیں گے ۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابراہیم حسن مراد
لاہور (خبرنگار) صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابراہیم حسن مراد سے ان کے دفتر میں بفلو بریڈرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ایک ملاقات کی۔ وفد کی قیادت صدر ایسوسی ایشن سمیع اللہ نے کی جبکہ اس موقع پر ڈی جی لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ندیم اور دیگر متعلقہ افراد بھی موجود تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر لائیو سٹاک سے متعدد گزارشات کیں جن میں بفیلو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ،پتوکی میں بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ایک فری سینٹر بنانے، سینٹر بنانے میں محکمہ لائیو سٹاک بھرپور تعاون،محکمہ لائیو سٹاک کے تعاون سے م پراڈکٹس کی مارکیٹنگ ممکن بنائی جانا،سالانہ بنیادوں پر میلوں وغیرہ کا انعقاد یقینی بنایا جانا،منفرد جانوروں کے نمائش کے لئے ایک بلیک گولڈ کلب بنایا جانا،لائیو سٹاک بریڈنگ اتھارٹی کو مزید مضبوط کیا جانا اور جانوروں کی ویکسینیشن وغیرہ کو ترجیح دیا جانا شامل تھا۔ وفد نے صوبائی وزیر کو دوران بریفنگ بتایا کہ ان کی ایسوسی ایشن 2009 سے رجسٹرڈ ہے جبکہ 40 ڈسڑکٹس میں فی ڈسڑکٹ 11000 جانور موجود ہیں اور خواہاں ہیں کہ محکمہ لائیو سٹاک کے ساتھ ملکر بھینسوں کا تحفظ ضروری بنائیں ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک آپ سے مکمل تعاون کرے گا اور آپ کے تعاون سے پاکستانی بھینسوں کو عالمی معیار پر لیکر جائیں گے ۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک نے مزید کہا کہ ملکر بھینسوں وغیرہ کے مقابلوں کو بڑھائیں گے اور دنیا کو دکھائیں گے کہ ہماری بھینسوں کو دنیا بھر میں منفرد مقام حاصل ہے ۔ ابراہیم حسن مراد نے اس بات پر زور دیا کہ خواہاں ہیں کہ آپ کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل کریں تاکہ لائیو سٹاک انڈسٹری کو فروغ دیا جا سکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button