سٹیسیاست

پیپلزپارٹی عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے جاوید حسین

پیپلز پارٹی رہنما اشرف خان کے اعزاز میں سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستان پیپلزپارٹی سعودی عرب کے صد ر تصورچوہدری کی جانب سے عشایہ 

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری فنانس اشرف خان کے اعزاز میں سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستان پیپلزپارٹی سعودی عرب کے صد ر تصورچوہدری کی جانب سے عشایہ دیا گیا جس میں پیپلز پارٹی سعودی عرب کے راہنماوں نے شرکت کی اور پارٹی امور ، پاکستان میں آنے والے الیکشنوں پر اظہارِ خیال کیا گیا۔عشائیے میں سنیئر نائب صدر ملک جاوید حسین نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ عوام ہی انھیں اقتدار میں لیکر آتے ہیں اور آیندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی بھر پور کامیابی حاصل کرے گی اور بلاول بھٹو پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے۔ سیکرٹری جنرل پیپلز یوتھ PYO گلف میڈل ایسٹ سردار وقاص عنایت نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے روٹی کپڑا اور مکان کے وعدہ کی بدولت آج دیارِ غیر میں بیٹھے اورسیز پاکستانی ملک کی اکانومی کو سہارا دیے ہوئے ہیں۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل آفتاب ترابی، پی پی پی جدہ سٹی کے صدر راجہ اعجاز جنجوعہ، پی پی پی کے سنیئر راہنماو ¿ں سید فضل عباس اور اسد اکرم سمیت دیگر نے پاکستان سے آئے ہوئے مہمان اشرف خان کو روضہ رسول ﷺ اور عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی۔ مہمانِ خصوصی اشرف خان نے تصور چوہدری اور تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ لاھور پیپلز پارٹی کا گڑھ رہا ھے اور اس دفعہ پیپلز پارٹی لاہور اور پنجاب میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button