
تفصیلات کے مطابق مونس الہی کے خلاف جاری منی لانڈرنگ کیس میں اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے ایف آئی اے کے پیش کردہ چالان پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی اور تحریری حکم جاری کردیا۔
عدالت نے مونس الہی کے آٹھ مختلف بنک اکاونٹس بلاک کرنے، چھ مختلف غیر منقولہ جائیدادوں کو منجمد کرنے کا حکم دیا۔
ایف آئی اے نے مونس الہٰی کی جائیدادیں منجمد کرنے کی درخواست کی تھی۔ مونس الہی اگر 30 دنوں میں عدالت پیش نہیں ہوسکتے تو اشتہاری قرار دیا جائے گا







