پاکستانتعلیمسٹیسیاست

ڈیری ایکسپو جیسی سر گرمیاں ملک میں لائیو سٹا ک سیکٹر کو فعال بنا نے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کو بہتر بنا نے کے لئے انتہا ئی سود مند ہیں۔ محمد بلیغ الرحمن گورنر پنجاب

ڈیری ایشیا ایکسپو میں ویٹرنری یونیو رسٹی کی دودھ سے بنی مصنو عات کی نما ئش اور گا ئے بھینسوں کے حوا نہ کی صحت کے موضوع پر سمپوزیم کا انعقاد

چانسلر /گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے ویٹرنری یونیورسٹی کے سٹال کا افتتاح کیا.
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد، چولستا ن ویٹر نری یونیورسٹی بہا ولپور کے وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر محمد سجاد خان کے علا وہ ڈیری پروفیشنلز، اسا تذ ہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے
شر کت کی

لاہور(خبر نگار) ڈیری ایشیا ایکسپو 2023 میں یو نیور سٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور نے دودھ سے بنی مصنو عات کی نما ئش کے لیئے سٹا ل لگا یا نیز
گا ئے بھینسو ں کے حوا نہ کی صحت کے مو ضوع پر سمپو زیم کا انعقاد بھی کیا۔ چانسلر /گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے ویٹرنری یونیورسٹی کے سٹال کا افتتاح کیا جبکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد، چولستا ن ویٹر نری یونیورسٹی بہا ولپور کے وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر محمد سجاد خان کے علا وہ ڈیری پروفیشنلز، اسا تذ ہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے
شر کت کی۔گورنر پنجاب نے پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد کے ہمراہ سٹا ل کا دورہ کیااور وہا ں سٹا لز پر مو جود دودھ سے بنی مختلف مصنو عات(پنیر، ذا ئقے دار دودھ،لسی، مکھن)کی کو الٹی کا جا ئزہ لیا۔
گورنر پنجاب نے ویٹر نری یونیورسٹی کے ڈیری ٹیکنا لو جی ڈیپارٹمنٹ میں تیار کردہ دودھ سے بنی مصنو عات کی بے حد تعریف کی اور فیکلٹی ممبران کی کا وشو ں کو سرا ہا۔اُ نہو ں نے کہا کہ ڈیری ایکسپو جیسی سر گرمیا ں ملک میں لائیو سٹا ک سیکٹر کو فعال بنا نے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کو بہتر بنا نے کے لیئے بھی انتہا ئی سود مند ہیں۔
دریں اثنا ء یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے ڈیپا رٹمنٹ آف ویٹر نری میڈیسن نے معیاری دودھ کی پیداوار کو بہتر بنانے کے حوا لے سے گا ئے/ بھینسو ں کے حوا نہ کی صحت کے مو ضو ع پر چو تھے سمپو زیم کا انعقاد کیا۔ افتتا حی تقریب کی صدارت وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرنسیم احمد نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں ایمرا ئٹس پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی، چیئرپرسن ڈیپا رٹمنٹ آف ویٹر نری میڈیسن ڈاکٹر جویریہ علی خان،پروفیسر ڈاکٹر محمد اویس کے علا وہ مو یشی پال حضرات، فارم مینیجر،پرو فیشنلز، طلبہ و فیکلٹی ممبران اور تحقیق کار و ں کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی۔
اُ س موقع پر افتتا حی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹرنسیم احمد نے معلو ما تی مو ضوع پر سیمپو زیم کا انعقاد کروا نے پرآرگنا ئزر کی کاوشو ں کو سرا ہا نیزکہا کہ ڈیری پرو ڈیوسر کی معیشت گائے /بھینسو ں کے حوا نہ کی تندرستی پر منحصر ہے کہ اگر دودھ دینے والے مو یشی کا حوا نہ صحت مند ہے تو اُس مو یشی کو پا لنے وا لا کسان بھی صحت مند اور خو شحا ل ہی ہو گا۔
سمپو زیم میں ما ہرین نے سا ڑو بیما ری کی روک تھام میں حا لیہ تر قی اور مویشیو ں میں سا ڑو بیما ری کی روک تھام کے لیئے ویکسین کے کردار سے متعلقہ مختلف مو ضو عات پر لیکچرز دیے گئے۔ سمپوزیم کے انعقاد کا مقصدمو یشی پال حضرات، تحقیق کارو ں اور فارم مینیجر کو ایک آن لا ئن پلیٹ فارم مہیا کر نا تھا۔ جس میں دودھ دینے والے مویشیو ں گا ئے بھینسوں کے حوا نہ کی بیماری سا ڑو سے متعلقہ مختلف مو ضو عات جن میں بیما ری کی علا مات، جا نور کے ساتھ بر تا ؤ،مسٹا ئٹس(سا ڑو)بیماری پر قا بو پا نے سے متعلقہ نئی حکمت عملی، بیما ری سے بچا ؤکی احتیا طی تدا بیر کو زیر بحث لا نا تھا اور گا ئے بھینسو ں کے حوا نہ کی تحقیق اور سروسزمیں ہو نے والی حا لیہ تر قی کے بارے میں شر کا کو جدید تحقیقی نالج سے روشنا س کر وا نا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button