پاکستانتازہ ترینسیاست

غزہ کی جنگ سرحدوں سے باہر نکل سکتی ہے، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے عرب میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ غزہ پٹی میں بمباری بند نہ ہوئی تو پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔ اسرائیل فلسطین میں شہریوں کا قتل عام کر رہا ہے جو قابل مذمت ہے۔

بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

نگراں وزیراعظم نے پاکستان سے غیر قانونی افغان تارکین کی واپسی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اور دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان نے غیر قانونی تارکین کی واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button