سٹیسیاست

چلاس میں بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 8مسافروں کی ہلاکت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے جماعت اسلامی اپنے نام اور نشان کے ساتھ الیکشن میں جائے گی

ملک و قوم آج جس نہج پر ہیں اس میں پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی بیڈ گورننس کا بنیادی ہاتھ ہے جماعت اسلامی پنجاب وسطی

لاہور (خبر نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ چلاس میں بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 8مسافروں کی ہلاکت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ ملک میں امن و امان کی صورتحال کو قابو رکھنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان میں دہشت گردی کو پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے عوام کو درپیش مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دن بدن عوام کی زندگی مشکل سے مشکل ترین ہوتی چلی جا رہی ہے۔ نگران حکومت نے عوام کے جذبات کو بری طرح مجروع کیا ہے۔ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی حکومتوں نے کوئی ایک وعدہ بھی ایسا نہیں ہے جس کو پورا کیا ہو۔عوام کو گمراہ کرنے والوں کا انجام قریب ہے۔جماعت اسلامی اپنے نشان اور جھنڈے سے الیکشن میں جائے گی۔ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے۔ہم نے ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کیا ہے۔ قومی اداروں کو سیاست میں گھسیٹنا درست نہیں۔ملک کے حالات خراب سے خراب تر ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتشار اور افراتفری سے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ موجودہ نگران وزیر اعظم اور ان کے وزراء کے پاس اپنی کارکردگی دکھانے کو کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف میسر نہیں۔ حکومت کی کارکردگی سے عوام کے ساتھ ساتھ اتحادی بھی بدظن دکھائی دیتے ہیں۔پی ڈی ایم اور تحریک انصاف کی تبدیلی کا بھی پول کھل چکا ہے۔محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ نام نہاد عوامی نمائندوں نے ملک و قوم کو سنگین بحرانوں سے دوچار کر دیا ہے۔ پاکستان آج جس نہج پر پہنچ چکا ہے اس میں مسلم لیگ نون، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی بیڈ گورننس کا بنیادی ہاتھ ہے۔تینوں جماعتوں نے ملک و قوم کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button