دین و دنیاسٹی

درگاہ اجمیر شریف بھارت کے سجادہ نشین بلال چشتی کی داتا دربار حاضری

معروف سماجی رہنما خواجہ عطا الرحمان کی عیادت کی اور اجمیر شریف کی چادر پیش کی امن کیلئے صوفیا کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہوگا:خواجہ سید بلال چشتی

لاہور(خبر نگار )بھارت کی معروف روحانی شخصیت سجادہ نشین خواجہ غریب نواز اجمیر شریف سید بلال چشتی نے لاہور میں معروف دن گزارا اور تاریخی عمارتوں کی سیر کی۔سید بلال چشتی نے لاہور چیمبر آف کامرس کی قائمہ کمیٹی برائے فلور ملز ایسوسی ایشن کے کنونئیر خواجہ حبیب الرحمان اور خواجہ عطا الرحمان کی قیادت میں داتا علی گنج بخش ہجویری کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔جنوبی ایشیا کی ترقی کے لئے دعا بھی کی۔
اس موقع پر سماجی رہنما خواجہ ضیاءالرحمان،محمد عثمان ،شہزاد احمد خان اور محمد رزاق سمیت اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔خواجہ غریب نواز کے سجادہ نشین سید بلال چشتی نے معروف صنعتکار خواجہ عطا الرحمان کی عیادت کی اور انہیں اجمیر شریف کی چادریں پیش کیں۔سید بلال چشتی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور آکر بہت خوشی ہوئی،یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں،دونوں ممالک کی حکومتوں کو اپنے مسائل کے حل کے لئے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ امن کے لئے صوفیا کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔

49 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button