پاکستانسٹی

گورنر پنجاب نے ویمن یونیورسٹی ملتان میں ڈیجیٹل حب کا سنگ بنیاد رکھ دیا

منصوبہ سٹرینتھ آف ویمن یونیورسٹی پراجیکٹ کا حصہ ہے

ملتان(خبر نگار) چانسلر وگورنر پنجاب نے ویمن یونیورسٹی ملتان میں ڈیجیٹل حب کا سنگ بنیاد رکھ دیا ترجمان کے مطابق ڈیجیٹل حب کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب متی تل کیمپس میں ہوئی وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے چانسلر کو بتایا کہ یہ منصوبہ سٹرینتھ آف ویمن یونیورسٹی پراجیکٹ کا حصہ ہے جس کی مالیت ایک ارب 50کروڑ ہے جس کی تکمیل کے بعد ویمن یونیورسٹی پہلی یونیورسٹی ہوگی جس کا شعبہ ماس کیمونیکشن جدید ترین تقاضوں سے ہم آھنگ ہوگا اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر اسد بھٹہ کا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈیجیٹل حب پراجیکٹ پر 27کروڑ98لاکھ روپے لاگت آئے گی اس کا کل رقبہ ساڑھے 45ہزار سکوائر فٹ ہے اس میں شعبہ ماس کمیونیکشن کے لئے مکمل ڈیپارٹمنٹ ، سیمینار ہال ، آڈیٹوریم، میڈیا سے جڑی میڈیا سہولیات ، جدید ترین آئی ٹی لیب، ٹی وی سٹوڈیوز، ریڈیو سٹوڈیوز 5 کلاس رومز آفیسرز کےلئے 13کمرے، چیئرپرسن کےلئے دفتر اور ٹریننگ ہال بھی تعمیر کیا جائے گا،اس موقع پر چانسلر انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا کہ اس منصوبے سے جنوبی پنجاب کی طالبات کو میڈیا کے حوالے سے جدید آلات کی مدد سے تعلیم مل سکے گی ان کو اب کسی دوسرے شہر نہیں جانا پڑے گااس منصوبے کے بہت دور رس اثرات ہوں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button