
لاہور (خبر نگار)صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابراہیم حسن مراد نے محکمہ لائیو سٹاک میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن میں لائیو سٹاک کی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور ایمرجنسی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا۔ سیکرٹری لائیو سٹاک نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی کہ ڈی جی خان کے قبائلی علاقوں میں اعلیٰ صلاحیت/ پیداوار دینے والے مینڈھوں/ ہرن کے پراجیکٹ کی فراہمی کا آپشن موجود ہے جبکہ محکمہ لائیو سٹاک بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے لیے 4 سے 5 مختلف منصوبے پیش کرے گا۔ موثر پالیسی کے ذریعے جی سی سی ممالک کی گوشت کی طلب میں 5 گنا سے زیادہ اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کو اس میں شامل ہونا چاہئے کیونکہ ان کے پاس 28,000 کسان سوسائٹیاں رجسٹرڈ ہیں۔ ان کے پاس مالی امداد کی تقسیم کا طریقہ کار بھی ہے۔
سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ ڈی جی خان کے قبائلی علاقوں میں رینج لینڈ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا آپشن موجود ہے۔ ڈی جی خان کے قبائلی علاقوں میں مادہ بھیڑوں/بکریوں کو محفوظ بنانے کا ایک آپشن بھی موجود ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ پنجاب بھر میں ایف ایم ڈی ڈی ایف سی زونز ہونے چاہئیں جیسے شیخو پورہ میں آر جے گروپ چائنہ موجود ہے۔
کمشنر ڈی جی خان نے ڈی جی خان ایئرپورٹ کے قریب 17 ہزار ایکڑ اراضی کی دستیابی کے بارے میں بریف کرتے ہوئے بتایا کہ فی الحال محکمہ جنگلات کے زیر انتظام ہے ،جلد محکمہ لائیو سٹاک کو منتقل کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس مقصد کے لیے کمشنر تفصیلی پریزنٹیشن دیں گے۔ فارمرز ایسوسی ایشن ڈی جی خان نے سفارش کی کہ بہتر ین سمن کی فراہمی مفت ہونی چاہیے۔ اسکے ساتھ جانوروں کے لیے شیڈز کی فراہمی، گوشت اور دودھ کے ذریعے مارکیٹ ویلیو میں اضافہ، براہ راست تعلق سے سلاٹر ہاؤس وغیرہ کی قدر بڑھ سکتی ہے، دور دراز علاقوں میں ویٹرنری خدمات ل، تالابوں اور ڈیموں کی صورت میں پانی کی دستیابی یقینی بنانا وغیرہ شامل تھا۔ انہوں نے بارانی علاقوں میں فیڈ کی دستیابی کا مسئلہ حل کرنے کی بھی درخواست کی۔ صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ جانوروں کے حوالے سے ٹریس ایبیلیٹی کا نظام اپناناہوگا اور ڈرگ ریزیڈیوئل مانیٹرنگ کا ٹھوس منصوبہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے جنوبی پنجاب کے ہوائی اڈوں پر گوشت کو ذخیرہ کرنے کے لیے کولڈ چین کا سسٹم موجود نہیں ہے جبکہ جنوبی پنجاب میں جی سی سی ممالک کے لیے پروازوں کا شیڈول بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ VC، CUVAS بہاولپور میں نان ڈسکرپٹ کیٹلز میں برہمن سیمین کے حوالے سے 4 سے 5 نکاتی ایجنڈا پیش کریں گے۔







