پاکستانسٹیسیاست

محسن نقوی کا مزار بی بی پاکدامن کا دورہ، تزئین وآرائش وتوسیعی منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا، مزار اور مرکزی گنبد کے فنشنگ ورک کا معائنہ کیا

مزار کے اندرمعیاری لائٹس لگانے، دیے جلانے وچراغاں کیلئے علیحدہ جگہ مختص کرنے، مزار کے راستے کو کشادہ کرنے اوروضو خانے کی جگہ میں مزید توسیع کی ہدایت

تزئین وآرائش و توسیعی منصوبے میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے، محسن نقوی، ملک کی ترقی، خوشحالی،استحکام،سا لمیت اورامن کے لیے دعا کی
لاہور(خبر نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزار بی بی پاکدامن کا دورہ کیا اور مزار کی تزئین وآرائش وتوسیعی منصوبے کاجائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پراجیکٹ پر پیش رفت کا معائنہ کیا اور جاری کاموں کا مشاہدہ کیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے مزار اور مرکزی گنبد کے فنشنگ ورک کا معائنہ کیا اور مزار کے مرکزی حصے اور گنبد کی تزئین و آرائش کے کام کا مشاہدہ کیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے مزار بی بی پاکدامن کے اندرمعیاری لائٹس لگانے کی ہدایت کی اور کہا کہ دیے جلانے او رچراغاں کے لئے علیحدہ جگہ مختص کی جائے۔انہوں نے کہا کہ زائرین کی سہولت کے لئے مزار کے راستے کو کشادہ کیاجائے اوروضو خانے کی جگہ میں بھی توسیع کی ہدایت کی۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے سیکرٹری تعمیرات ومواصلات اور سیکرٹری اوقاف کو منصوبے کے کام جلد مکمل کرنے کے حوالے سے ہدایات دیں۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ تزئین وآرائش و توسیعی منصوبے میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزار پر ملک کی ترقی، خوشحالی،استحکام،سا لمیت اورامن کے لیے دعا کی۔ وزیراعلی محسن نقوی نے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button