پاکستانسٹیسیاست

انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی سفارشات کے مطابق ہاتھی سفاری پارک میں رہیں گے

اپ گریڈیشن 31جنوری تک مکمل کرلی جائے گی:محسن نقوی

بوٹ سفاری، لائن سفاری او رجانوروں کیلئے سفاری علیحدہ علیحدہ ہوگی، جانوروں کیلئے ایس او پیز فالو نہیں ہوتے، ہم اب ایس او پیز کو یقینی بنا رہے ہیں اگر کوئی شہری ایڈونچر کیلئے سیڑھی لگا کر شیروں کے پنجرے میں آ جائے تو قصور سکیورٹی کا نہیں بنتا، شہری جانوروں کے ممنوعہ علاقے میں جانے سے گریز کریں

لاہور (خبرنگار)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سفاری زو پارک کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سفاری پارک لاہو رکو سنگا پور سفاری پارک کی طرز پر اپ گریڈ کیا جا رہاہے۔انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی سفارشات کے مطابق ہاتھی سفاری پارک میں رہیں گے۔ شیروں اور دیگر جانوروں کے لئے بہترین صفائی کاانتظام کیاجارہاہے۔ بڑی تعداد میں نئے جانور لائے جارہے ہیں۔ سفاری پارک کی اپ گریڈیشن 31جنوری تک مکمل کرلی جائے گی۔ سفاری پارک کی اپ گریڈیشن کا پلان انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کے ساتھ مل کر طے کیاہے۔ بوٹ سفاری، لائن سفاری او رجانوروں کے لئے سفاری علیحدہ علیحدہ ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ سفاری پارک کی اپ گریڈیشن عالمی معیار کے مطابق کی جارہی ہے۔ ہمارے ملک میں جانوروں کے لئے ایس او پیز فالو نہیں ہوتے،ہم اب ایس او پیز کو یقینی بنا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ چائنہ سے پانڈا لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ جانوروں کو بہترین علاج اور خوراک کی سہولت دی جائے گی۔ اگر کوئی شہری ایڈونچر کے لئے سیڑھی لگا کر شیروں کے پنجرے میں آ جائے تو قصور سکیورٹی کا نہیں بنتا۔ شہری جانوروں کے ممنوعہ علاقے میں جانے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری طرف سے کوئی کوتاہی نہیں ہوئی اگر ہوتی تو کارروائی ہوچکی ہوتی۔ جناح باغ کو ماڈل پارک بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ پنجاب میں ہسپتالوں کے 15ملین سکوائر فٹ علاقے پر کنسٹرکشن کی جارہی ہے۔ 6ملین سکوائر فٹ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے ہسپتالوں کاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button