پاکستانتازہ ترینسیاست

سندھ: پیپلزپارٹی کے انتخابی امیدواروں کے نام فائنل

ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈ نے سندھ سے قومی و صوبائی نشستوں کیلئے اپنے امیدواروں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

سندھ سے قومی اسمبلی کے 61 اور صوبائی اسمبلی کے 130 امیدواروں کا انتخاب کرلیا ہے۔ عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد پیپلز پارٹی باضابطہ طور اپنے امیدواروں کا اعلان کرے گی۔

قائم علی شاہ کو پارٹی رہنمائوں نے مشورہ دیا ہے کہ وہ فعال انتخابی سیاست سے ریٹائر ہوجائیں اور پارٹی قیادت کی اجازت سے سینیٹ کیلئے درخواست دے دیں۔

آئندہ عام انتخابات کے لیے پیپلز پارٹی سندھ سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے کئی نئے چہرے میدان میں اتارے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button