حضرت اللّٰہ بخش المعروف سوہنا سائیں کا دو روزہ 40 واں سالانہ عررس عقیدت و احترام سے منایا گیا

بین الاقوامی اجتماع میں کینیڈا برطانیہ اور ناروے سمیت پاکستان بھر سے عقیدت مندوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔
لاہور(خبر نگار)
ضلع نوشہرو فیروز میں حضرت اللّٰہ بخش المعروف سوہنا سائیں کا دو روزہ 40 واں سالانہ عرس مبارک کنڈیارو میں عقیدت و احترام سے منایا گیا۔
بین الاقوامی اجتماع میں کینیڈا برطانیہ اور ناروے سمیت پاکستان بھر سے عقیدت مندوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔
اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنا کر پیدا کیا مگر افسوس ہم دنیا میں اتنے مگن ھو گئے کہ اللّٰہ پاک کے بتائے ہوئے راستے کو بھول گئے۔ حضرت محبوب سجن سائیں مدظلہ العالیٰ
جدید ترین تعلیم سے آراستہ ہو کر زمین کاسینہ چاک کر کے اس کے اندر قدرتی معدنیات کو تلاش کریں تاکہ دنیا میں بسنے والے لوگوں کو نفع پہنچے، جعفر صادق طاہری صاحب
ضلع نوشہرو فیروز میں حضرت اللّٰہ بخش المعروف سوہنا سائیں کا دو روزہ 40 واں سالانہ عرس مبارک کنڈیارو میں عقیدت و احترام سے منایا گیا اس بین الاقوامی اجتماع میں کینیڈا برطانیہ اور ناروے سمیت پاکستان بھر سے عقیدت مندوں نے بھار ی تعداد میں شرکت کی۔روحانی طلبہ جماعت صوبہ پنجاب زون 1 کے معاون پریس سیکریٹری حافظ احمد اصغر کی رپورٹ کے مطابق روحانی طلبہ جماعت پاکستان کے ترجمان محمد سعید نے بتایا کہ
نشست اول میں روحانی طلبہ جماعت پاکستان کی سالانہ تنظیم سازی کی رپورٹ مرکزی صدر شکیل راہوجو طاہری صاحب نے پیش کی اور پروگرام میں سال برائے 2024 کے لیے تمام صوبوں کی سلیکشن عمل میں لائی گئی۔
عرس مبارک پر میڈیا ٹیم کی جانب سے استقبالیہ کیمپ اور میڈیا وال بھی لگائی گئی میڈیا وال کا مقصد نئے آنے والے دوستوں کو حضور سوہنا سائیں نور اللہ مرقدہ کی روحانی جماعت کا تعارف اور جماعت پیغام پہنچانا تھا نیز میڈیا ٹیم کی جانب سے سوشل میڈیاپلیٹ فارمز پر وقتاً فوقتاً عرس مبارک کے مناظر بھی نشر کیے گئے۔نشست دوئم میں فارغ التحصیل طلبہ کو حضور قبلہ عالم کے دست شفقت سے اسناد دی گئی عرس مبارک کے دوسرے روز نشست خاص ہوئی نشست خاص میں اوراد و وظائف کا نذرانہ پیش کیا گیا اور حضور قبلہ عالم نے خصوصی دعا فرمائی، پروگرام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا تلاوت قرآن پاک قاری آصف، قاری عاشق نعت رسول مقبول سید فہد واحد شاہ منقبت، شبیر احمد نیازی اور نعمان طاھری نے پیش کی۔
بعد ازاں حضرت محبوب سجن سائیں مدظلہ العالیٰ اور ان کے صاحبزادہ جماعت اصلاح المسلمین پاکستان کے مرکزی صدر جعفر صادق طاہری صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا قدرتی معدنیات سے مالا مال ھے اور سائنس کا تعلق تجربات و مشاہدات سے ھے یورپ نے سائنس کا علم مسلمانوں سے حاصل کیا اور آج ہم سے آگے نکل گیا اس لئے میں کہتا ہوں جدید ترین تعلیم سے آراستہ ہو کر زمین کاسینہ چاک کر کے اس کے اندر قدرتی معدنیات کو تلاش کریں تاکہ دنیا میں بسنے والے لوگوں کو نفع پہنچے اور نوجوان طلبہ وطالبات تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر بھی سیکھیں اور چھوٹے چھوٹے بزنس کرنا شروع کریں۔ اللّٰہ پاک اس میں برکت عطا فرمائے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ ھم انا کے خاطر قبائلی جھگڑوں میں اپنے نوجوان نسل کی زندگیوں کو داؤ پر لگا دیتے ہیں جو کہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے سجن سائیں نے کہا نوجوان نسل آنے والے کل کا سنہری مستقبل ہیں لہذا ان سے ناانصافی نہ کی جائے بلکہ ان کی رضا مندی سے زندگی بسر کرنے کا حق دیا جائے۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنا کر پیدا کیا مگر افسوس ہم دنیا میں اتنے مگن ھو گئے کہ اللہ پاک کے بتائے ہوئے راستے کو بھول گئے۔
دوسری نشست میں حضرت محبوب سجن سائیں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ زندگی میں مزہ تمام تر سہولیات میسر ھونے سے نہیں بلکہ جو مزہ اللہ کی طرف سے دی ہوئی آزمائش میں ہے اور جو ثابت قدم رہتے ہیں انہیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں اللہ پاک وہاں سے عطا کرتاہے جہاں کسی کے گمان بھی نہیں ھوتا۔ اپنی فیملی سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں نماز وقت پر ادا کریں زکوۃ دیں روزے رکھیں، موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال کریں بیان سے قبل ڈاکٹر حضرات نے صحت عامہ سے متعلق لیکچر دیتے ہوے کہا کہ بچوں کا ضرورت سے زیادہ موبائل فون استعمال کرنے سے بچے ذہنی دباؤ کا شکار ہو رہے ہیں جس کی وجہ فیملی میں نا چاکیاں جنم لے رہی ہیں مزید کہا کہ ہمیں روز مرہ زندگی میں واک کرنی چاہیے وقت پر کھانا اور وقت پر نیند کی جائے صحت کا خاص خیال رکھیں بچوں کی ویکسین ضرور کرائیں تاکہ صحت مند معاشرے کو عملی جامہ پہنایا جائے۔







