سٹیسیاستصحت

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ

وزیراعلی کی ہدایات کی روشنی میں ہسپتال میں جاری ری ویمپنگ کے کاموں کا جائزہ لیا

لاہور (خبر نگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے آج پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔ نگران وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ہسپتال میں جاری ری ویمپنگ کے کاموں کا جائزہ لیا۔ کمشنر محمد علی رندھاوا نے پی آئی سی میں زیر تعمیر بلاک وٹریفک ری ویمپنگ کے تحت پیشرفت کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پی آئی سی ایمرجنسی ان و آوٹ گیٹس اور آوٹر سروس لینز مرجنگ ری ویمپنگ پر کام تکمیل کے قریب ہے۔ مریضوں کے ہمراہ آنے والے افراد کیلئے بیٹھنے کیلئے بہترین انتظامات پر بھی کام شروع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی سی کے لانز کی بھی ری ویمپنگ کی جارہی ہے۔ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ پی آئی سی کیفے ٹیریا کی جگہ تبدیل کرکے ایمرجنسی ایمبولینسز کو رواں راستہ فراہم کیا جارہا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پی آئی سی ٹریفک پلان ری ویمپنگ کا مقصد ایمرجنسی کے باہر گاڑیوں کی آمدورفت کومنظم کرنا ہے۔ ایمرجنسی پی آئی سی کے گرد نئے ٹریفک پلان کے تحت مریضوں اور ایمبولنسز کو رکاوٹ صفر ہو جائیگی۔ کمشنر لاہور نے ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک کے سامنے پلانٹیشن اور سٹنگ و دیگر کاموں کی پیش رفت بارے بریفنگ لی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کو افسران نے ڈیزائنز کمے مطابق پیشرفت پر بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے پیدل چل کر پی آئی سی ایمرجنسی میں نئے پلان کے مطابق گاڑیوں کے داخلے و اخراج کا جائزہ لیا۔ پی آئی سی ایمرجنسی کے بیرون ایریا کی تزئین و آرائش پر بھی کام جاری ہے۔ کمشنر محمد علی رندھاوا نے ہسپتال کے مختلف سیکشنز میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ لی پارکنگ کمپنی کی مدد سے پارکنگ سسٹم میں فوری بہتری لائی جائے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پی آئی سی کو ہر لحاظ سے بہترین ہسپتال بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ مریضوں کیلئے بہترین سہولیات کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ضلعی ، پی ایچ اے، ایل ڈبلیو ایم سی اور ایل ڈی اے کے افسران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button