پاکستانسٹیسیاستصحت

وزیر اعلی محسن نقوی کی سیالکوٹ آمد، گورنمنٹ سردار بیگم سول ہسپتال سیالکوٹ،علامہ اقبال میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال کادورہ

علامہ اقبال میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کا دورہ، اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ، تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا

سردار بیگم ہسپتال میں طبی سہولتوں کا فقدان، خراب بیڈز، سیم زدہ دیواریں،سیوریج پانی کی بدبو،کلاس رومز کی ناگفتہ حالات تھی، تیماردار فرش پر بیٹھنے پر مجبور، اظہار ناراضگی. گورنمنٹ سردار بیگم سول ہسپتال اپ گریڈ ہوگا، 21 کروڑ روپے لاگت آئے گی، ہسپتال کا21 ہزار مربع فٹ ایریا اپ گریڈ ہوگا:محسن نقوی

لاہور (خبر نگار)وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے آج سیالکوٹ پہنچے جہاں انہوں نے گورنمنٹ سردار بیگم سول ہسپتال سیالکوٹ اورعلامہ اقبال میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔گورنمنٹ سردار بیگم ہسپتال میں طبی سہولتوں کا فقدان تھا، بیڈزخراب اور دیواریں سیم زدہ تھیں۔ سیوریج کے گندے پانی کی بدبوآرہی تھی اور کلاس رومز کی ناگفتہ حالات تھی۔مریضوں کے تیماردار فرش پر بیٹھنے پر مجبورتھے جبکہ چھتوں کا پلستر بھی اکھڑا ہوا تھا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور ری ڈیزائن کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ کا گورنمنٹ سردار بیگم سول ہسپتال بھی اپ گریڈ ہوگا۔ سردار بیگم سول ہسپتال کی اپ گریڈیشن پر 21 کروڑ روپے لاگت آئے گی، ہسپتال کا21 ہزار مربع فٹ ایریا اپ گریڈ ہوگا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے ہسپتال کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا جائزہ لیا۔وزیر اعلی محسن نقوی مختلف وارڈز گئے، مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے استفسار کیا۔ وزیراعلی نے ایمرجنسی، آئی سی یو، گائنی، لیب اور دیگر وارڈز کا معائنہ کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے بیسمنٹ، گراونڈ اور فرسٹ فلور کا تفصیلی دورہ کیا اور کلاس رومز کی خراب صورتحال پرناراضگی کااظہار کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے بزرگ خاتون کا مسئلہ سنا اور ڈپٹی کمشنر کو حل کے لئے ہدایات دیں۔
بعدازاں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی علامہ اقبال میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کا دورہ کیا اور ہسپتال کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے ہسپتال میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔وزیراعلی نے کہا کہ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر 70 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا 65 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کا ایک لاکھ مربع فٹ ایریا ری ویمپ ہوگا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے مختلف وارڈز میں جاری کاموں کا
مشاہدہ کیا۔وزیر اعلی نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم دیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو اعلی معیار کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ ہسپتال کو اپ گریڈیشن کے بعد جلد دوبارہ آپریشنل کر دیا جائے گا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے چھتوں اور فرشوں کے کام کا بھی معائنہ کیا۔
وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے علامہ اقبال میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ 70کروڑ روپے کی لاگت سے ہسپتال بالکل برانڈ نیو ہو جائے گا۔ایک لاکھ مربع فٹ پر اپ گریڈیشن ہورہی ہے،دوسرے فیز میں 50ہزار مربع فٹ اپ گریڈ کیا جائے گا۔ہماری کوشش ہے کہ 15جنوری تک ہسپتال کو عوام کے لئے کھول دیا جائے۔وزیراعلی نے کہا کہ اپ گریڈیشن کے پہلے فیزکو شہریوں کے لئے کھولنے کے بعددوسرا فیز اپ گریڈ کیا جائے گا۔سردار بیگم ہسپتال کا بھی وزٹ کیا ہے،ہسپتال کی حالت بہت خراب ہے۔سردار بیگم ہسپتال کے درمیان سے سیوریج گزرہا ہے جس سے بدبو اور گندگی کا سامنا ہے۔جلد سرداربیگم ہسپتال کی ری ویمپنگ کی جائے گی۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ ائیر پورٹ چوک سے آنے والی روڈکو1.6ارب سے اپ گریڈ کریں گے،روڈ پر 10جنوری سے کام شروع ہو جائے گا۔پکی گلی سے ائیرپورٹ چوک تک سڑک کو مکمل کر لیا گیا ہے جو کہ سیالکو ٹ کیلئے اہم روڈ ہے۔سٹی پیکج کے تحت سیالکوٹ شہر کی 6سڑکوں پر ایک ارب روپے کی لاگت سے کام ہورہا ہے۔چھوٹے چھوٹے اپ گریڈیشن کے پراجیکٹ بہت مثبت اثرات پڑیں گے۔وزیراعلی نے کہا کہ متوسط طبقے کے لئے ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن بہت مفید ثابت ہو گی۔آڈیٹوریم کی بھی تزئین وآرئش کی جارہی ہے،اگلے ماہ کام شروع ہو جائے گا۔ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے دن رات محنت سے کام کیا ہے،انشاء اللہ اگلے ماہ بہتر نتائج حاصل ہوں گے۔سیالکوٹ میں دل کے مریضوں کے لئے سہولتیں بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی صحافی برادری کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔پنجاب کے ہر شہری کی انشورنس ہے،حکومت انشورنس کے پیسے ادا کررہی ہے۔کسی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کی اجازت نہیں دیں گے۔سیکرٹری صحت اور سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے بارے بریفنگ دی۔سیکرٹری صحت، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، کمشنر گوجرانوالہ، آر پی او گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button