لیسکو کے ترسیلی نظام کی مظبوطی اور سسٹم کی اپ گریڈیشن سے متعلق بے شمار کام سرانجام دیئے جارہے ہیں۔ لیسکو چیف انجینئر شاہد حیدر
۔جی ایس او سرکل کی ٹیموں نے رواں سال کے آخری ماہ میں لیسکو کے 132کے وی سسٹم کے جو مرمتی کام سر انجام دئیے

لاہور (خبر نگار)
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری اور صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے ریجن بھر میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سے چیف انجینئر او اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) کے زیرنگرانی جی ایس او کی ٹیمیں سالانہ مرمتی اور ترقیاتی کاموں کے علاوہ بھی سسٹم کو مکمل طور پر مستحکم اور مظبوط رکھنے کے لئے بے شمار کام سر انجام دے رہی ہیں۔جی ایس او سرکل کی ٹیموں نے رواں سال کے آخری ماہ میں لیسکو کے 132کے وی سسٹم کے جو مرمتی کام سر انجام دئیے ان میں ایک11KVنیا فیڈر نکالا گیا ہے،بس کپلر کی تبدیلی،31اے ایم آر میٹرز لگائے گئے ہیں،3الیون کے وی پینلز لگائے گئے،1بیٹری چارجر لگایا گیا،43 تھرموویژن ہاٹ اسپاٹ اٹینڈ کئے، پاور کیبلز پر ٹرمینیشن کٹ اپلائی کی گئی،ارتھ رزسٹینس اور انٹیگریٹی ٹیسٹ کئے گئے، ڈسک انسولیٹر کی واشنگ،خراب ڈسک انسولیٹر کی تبدیلی،جمپرز کی تبدیلی، کنڈکٹر کی مرمت اورتبدیلی،ٹرانسمیشن لائن اور ٹرانسفارمرز پر انتہائی اہم خرابیوں کی نشاندہی اور ان کا تدارک، کنٹرول روم اور اس میں موجود پینلز کی صفائی، اور اس کے علاوہ اُن گھروں کو نوٹس بھجا گیا جو کہ 132Kvلائن کے نیچے غیر قانونی طور بنائے گئے ہیں۔چیف انجینئر او اینڈ ایم(ٹی اینڈ جی)کا کہنا ہے کہ سسٹم کی بہتری کے کام جاری ہی جس پر لیسکو انتظامیہ تمام فیلڈ اسٹاف کی کارکردگی کو سراہتی ہے۔ چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ لیسکو سسٹم کو درپیش تمام رکاوٹیں ختم کرنے کے اپنے ٹارگٹ پر بھرپور طریقے سے کام میں مصروف عمل ہے اورسسٹم کو مزید مظبوط اور بہتر بنانے کے لئے لیسکو نے بہت سے ٹھوس اقدامات کئے ہیں جس کے باعث صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے۔







