
پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق ذکا اشرف نے تحریری طور پر اپنا استعفیٰ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو منظوری کیلیے بھیج دیا۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کے ذرائع نے بتایا کہ ذکا اشرف نے بے اختیار چئیرمین رہنے کے بجائے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔







