
لاہور (خبر نگار)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد کی خصوصی ہدایت پر پنجاب کے مختلف شہروں میں ایکو فرینڈلی الیکٹرک بسوں کی شمولیت پراجیکٹ پر پیش رفت ۔ پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی میں انٹرنیشنل کمپیٹیٹو بڈنگ کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ توسیع کا مقصد زیادہ سے زیادہ درخواستوں کی وصولی ہے جبکہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی اور سی ای او فائق احمد کی زیر نگرانی درخواستوں کا عمل جاری رہے گا۔ پری کوالیفیکیشن درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ 02 فروری سے بڑھا کر 23 فروری 2024 کردی گئی ہے جبکہ پنجاب ٹرانسپورٹ کی ویب سائٹس سے درستگی کا نوٹس اور قبل از اہلیت کے دستاویزات ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔ (http://transport.punjab.gov.pk/) اور پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی
کی ویب سائٹ
(http://ptc.punjab.gov.pk/)
پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفتر میں دفتری اوقات میں بھی درخواست جمع کرائی جا سکتی ہے۔ ترجمان کے مطابق پری کوالیفیکیشن میں تمام شرائط و ضوابط میں کوئ تبدیلی نہیں ہو گی اور آخری تاریخ یا وقت کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔