
انکوائری کمیٹی میں وی سی این ای ڈی ڈاکٹر سروش لودھی ایگزیکٹو ڈائریکٹرآئی بی اے کراچی ڈاکٹر اکبر زیدی، سیکریٹری ایچ ای سی معین الدین صدیقی اور ایک اور ممبر شامل ہوں گے۔
کمیٹی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے سالانہ امتحانات 2023 کے دوران گیارہویں جماعت کے طلبہ کی پاسنگ پرسنٹیج میں اچانک کمی کے باعث نتائج میں مبینہ ہیرا پھیری کے معاملے کی تحقیقات کرے گی۔







