
لاہور(خبر نگار) صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کشمیریوں کو کئ دہائیاں گزر جانے کے بعد بھی بدترین ظلم و ستم کا سامنا ہے جو کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے درحقیقت بھارت نے ہمیشہ جمہوریت کی بجائے زمین پر قبضہ مافیا کا کردار ادا کیا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ 5 فروری کا دن ہمیں کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی یاد دلاتا ہے اور عالمی برادری کو اس کی ذمہ داری یاد دلاتا ہے کہ وہ اس دہائی کے طویل تنازع کو حل کرنے کے لیے بھارت پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ دن قریب ہے جب خطے کے عوام بھارت کے جبر کے باوجود آزادی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر بھرپور طریقے سے اٹھایا ہے۔ معصوم کشمیریوں کے قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی انصاف کے قتل کے مترادف ہے۔ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے اور ہم بھارت کی چیخ و پکار کے باوجود کشمیر کی ہر محاذ پر حمایت جاری رکھیں گے۔







