
آئی جی جیل خانہ جات کے مطابق ملک میں ہونے والے عام انتخابات 2024ء کے سلسلے میں پنجاب بھر کے قیدیوں نے حق رائے دہی استعمال کیا۔
صوبے کی 43جیلوں میں قید 65ہزار سے زائد قیدیوں میں سے صرف ڈیڑھ ہزارقیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنا حق راہے دہی استعمال کیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے قیدیوں کا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط لکھا گیا تھا۔
آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کے مطابق سپرنٹنڈنٹ نے کیمروں کی نگرانی میں ووٹ کا عمل مکمل کروا کرپوسٹل بیلٹ پیپر بھجوا دیے۔ قیدیوں نے اپنا پوسٹل ووٹ کاسٹ کرلیا، جس کا رزلٹ الیکشن کمیشن جاری کرے گا۔







