پاکستانسٹیسیاست

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا جنرل الیکشن 2024 کے عملی اقدامات و انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے این اے118کے آر او آفس اور یو ای ٹی کا دورہ

 کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے پولنگ سامان کی ترسیل، ٹرانسپورٹ فراہمی اور مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہورنے ڈی آر اوز، آراوز کو کسی بھی جگہ سے غیر حاضر عملے پر سخت ترین کاروائی کی ہدایت کردی

لاہور (خبر نگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے جنرل الیکشن 2024 کے عملی اقدامات و انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے این اے118کے آر او آفس اور یو ای ٹی کا دورہ کیا۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر بھی ہمراہ تھیں۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے پولنگ سامان کی ترسیل، ٹرانسپورٹ فراہمی اور مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر افسران و عملہ پر پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی ہوگی۔ کمشنر لاہورنے ڈی آر اوز، آراوز کو کسی بھی جگہ سے غیر حاضر عملے پر سخت ترین کاروائی کی ہدایت کردی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ آر او دفاتر سے پریذائیڈنگ افسران کو تمام سامان و ٹرانسپورٹ فراہمی بلا رکاوٹ اور کاونٹرز سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پریذائیڈنگ افسران کے ساتھ تمام محکمے مکمل رابطے اور تعاون کر رہے ہیں۔ ٹیم سپرٹ کےساتھ فرائض سرانجام دیں۔ لاہور میں این اے 118 سب سے بڑا قومی اسمبلی کا حلقہ ہے۔ عبدالسلام عارف NA118کے آراو ہیں۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کو آر او NA118 عبدالسلام عارف نے پولنگ اسکیم پربریفنگ دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button