پاکستانتازہ ترینکھیل

پی ایس ایل: سیکیورٹی کے انتظامات مکمل!

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سی سی پی او، کمشنر لاہور، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی، ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جی آپریشن، سی ٹی او لاہور اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 16 ہزار سے زائد پولیس و سیکیورٹی اہلکار پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کیلئے فرائض سرانجام دیں گے۔

نگراں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پی ایس ایل 9 کے میچوں کا آغاز 17 فروری سے ہوگا، میچوں کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے موثر مینجمنٹ کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button