سٹیسیاست

کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت لاہور میں پی ایس ایل سیزن۔ 9 کے میچوں کے لیے میونسپل و سکیورٹی انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد

پی ایس ایل 9 سیزن 17 فروری سے قذافی سٹیڈیم نشتر کمپلیکس لاہور میں شروع ہوگا

ایل ڈبلیو ایم سی کے 355 ورکرز اور اہلکار پی ایس ایل میچز کے دوران صفائی کی ذمہ داری پر تفویض ہونگے بریفنگ. 120 واک تھرو گیٹس، 336سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونگے. پی سی بی کنٹرول روم کے علاوہ خصوصی کنٹرول رومز بنیں گے۔ محمد علی رندھاوا

لاہور (خبر نگار)کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت لاہور میں پی ایس ایل سیزن۔ 9 کے میچوں کے لیے میونسپل و سکیورٹی انتظامات کا جائزہ اجلاس120 واک تھرو گیٹس، 336سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونگے منعقد ہوا۔کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی ایس ایل 9 سیزن 17فروری سے قذافی سٹیڈیم نشتر کمپلیکس لاہور میں شروع ہوگا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ سکیورٹی پوائنٹ آف ویو سے ہر بلائنڈ جگہ پر لائٹنگ ہوگی۔ اس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے 355 ورکرز اور اہلکار پی ایس ایل میچز کے دوران صفائی کی ذمہ داری پر تفویض ہونگے۔ 120 واک تھرو گیٹس، 336سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونگے۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ سٹیڈیم کے اندر اشیائے خورونوش کی قیمتوں اور سٹینڈرڈز پر سخت چیک لگائیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پی سی بی کنٹرول روم کے علاوہ خصوصی کنٹرول رومز بنیں گے۔ تمام محکمے شیڈول اور طریقہ کار کے مطابق پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں ضلعی انتظامیہ و پی سی بی افسران ، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، ایس پی سکیورٹی اخلاق خان سمیت پی سی بی کے انتظامی و سکیورٹی افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button