
اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ امریکا کو انتخابات پر مزید سخت مؤقف اپنانا چاہیے، امریکا کو مزید سخت آواز اٹھانی چاہیے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ امریکا نے ڈیکٹیٹرز اور کرپٹ لوگوں کی حکومتوں کو سپورٹ کیا، اب امریکا کے پاس موقع ہے کہ پاکستان کے انتخابی دھاندلی پر آواز اٹھائے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے اور ہم اسمبلی میں بیٹھیں گے، ہم احتجاج بھی کریں گے اور اسمبلیوں میں بھی بیٹھیں گے۔







